یورپ میں منشیات فروشوں کے گروہ کا سرغنہ دبئی سے گرفتار، 30 ٹن منشیات ضبط کرلی گئی
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں ایک تہائی کوکین سپلائی کرنے والے منشیات فروشوں کے گروہ کے سرغنہ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے دبئی اور یورپ میں 30 ٹن منشیات ضبط کرلی اور مختلف ممالک سے 49 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی پولیس ایجنسی یوروپول نے ایک بیان میں کہا کہ اس بڑے بین الاقوامی آپریشن کے دوران میں 30 ٹن منشیات ضبط کی گئی ہے اور فرانس، اسپین، بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں بھی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ دبئی میں کریک ڈاؤن میں ایک بڑی مچھلی کو دھر لیا گیا جس کا ڈچ جرائم پیشہ شخص رداوان تاگھی کے ساتھ تعلقات تھے جسے سال 2019ء میں گلف امارات سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپر کارٹیل کہلانے والا یہ گروہ یورپ میں مبینہ طور پر ایک تہائی کوکین کی تجارت کنٹرول کرتا تھا۔ یوروپول کا کہنا ہے کہ یورپ میں مشتبہ افراد کے زیر قبضہ کوکین درآمد کرنے کا پیمانہ بہت بڑا پیمانہ تھا، تحقیقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 30 ٹن منشیات ضبط کرلی ہیں۔ ڈچ پبلک براڈ کاسٹر این او ایس نے بتایا کہ ڈچ مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر دبئی میں آئرش اور اطالوی منشیات کے گروہوں کے رہنماؤں کے ساتھ اتحاد کیا جنہیں گرفتا کرلیا گیا ہے۔ یوروپول نے کہا کہ دبئی نے اعلیٰ قدری اہمیت کے حامل دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، ان کا تعلق فرانس سے ہے، دیگر دو کا تعلق نیدرلینڈ سے ہے اور دو کا تعلق اسپین سے ہے۔ آپریشن کے تحت اسپین میں 13، فرانس میں 6 اور بیلجیئم میں 10 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ اسی کارروائی کے تحت 2021ء میں نیدرلینڈز میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یوروپول کے ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہالینڈ کے مشتبہ افراد میں سے ایک بہت بڑی مچھلی ہے‘۔ منشیات اسمگلز کے درمیان گفتگو کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس نے خفیہ طریقے سے اسکائی ای سی سی فون پلیٹ فارم کا استعمال کیا تھا۔ زیادہ تر منشیات اور کوکین جنوبی امریکا سے روٹرڈیم اور انٹورپ کی بندرگاہوں کے ذریعے استعمال کیا گیا اور کچھ جنوبی افریقہ سے بھی منسلک تھیں۔ ڈچ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وہ متحدہ عرب امارات سے دونوں مشتبہ افراد کی حوالگی کی درخواست کریں گے۔ گرفتار ہونے والے افراد میں 40 سالہ ڈچ اور بوسنائی کی دوہری شہریت رکھنے والا شخص تھا، ملزم پر سال 2020ء میں جرمن بندرگاہ ہیمبرگ کے ذریعے 1.8 ٹن کوکین اسمگل کرنے اور بیلجیئم میں اینٹورپ کے راستے سے منشیات بنانے کے لیے 8 ٹن خام مال درآمد کرنے کی تیاری میں ملوث تھا۔ اسمگلنگ آپریشن کے سربراہ برطانوی شہری اسپین میں گرفتاری کی کوشش کے بعد دبئی فرار ہوگیا، مذکورہ کوکین وسطی امریکا میں پاناما سے درآمد کی گئی تھی اور اس کا سپلائی کرنے والا پاناما کا باشندہ بھی دبئی میں رہتا تھا۔


