وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (انتخاب نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت دے دی۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پولیو اہلکار ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر ملک سے پولیو کے خاتمے کی مہم کو روکنے میں ناکام رہیں گے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر کی کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیرِ اعظم نے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں