قلات، کمرے میں کوئلہ گیس بھر جانے سے آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی

قلات (انتخاب نیوز) قلات کے کلی ڈوڈکی میں گھر کے کمرے میں کوئلہ گیس بھرجا نے سے آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی اہلخانہ سردی سے بچنے کے لئے گھر میں انگیٹی میں لکڑی کا کوئلہ جلا کر سو گئے تھے کمرے گیس بھر جانے سے خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں بے ہوشی کی حالت میں بروقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ رات قلات کے کلی ڈوڈکی گیاوان میں ایک گھر میرمٹھاخان نیچاری کے اہلخانہ گھر میں سردی سے بچنے کے لئے انگیٹی میں کوئلہ جلایا جس سے کمرے میں گیس بھر گئی جس کی وجہ کمرے میں موجود خواتین اور بچے بیہوش ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی منظور احمد مینگل، ایس ایچ او خدا رحیم علیزئی نے موقع پر پہنچ کر بیہوش ہونے والی فیملی کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں