اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2سگے نوجوان فلسطینی بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے کے دو مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو جاں بحق کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے تین فلسطینیوں میں دو نوجوان فلسطینی سگے بھائی بھی تھے۔ مغربی کنارے میں گزشتہ چند مہینوں سے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم اب نیتن یاہو کے زیر قیادت اقتدار سنبھالنے والی زیادہ انتہا پسندانہ تعارف رکھنے والی حکومت کی آمد سے پہلے یہ فوجی کارروائیاں تیز تر کر دی گئی ہیں۔ دو سگے نوجوان فلسطین بھائیوں کو کفر عین کے علاقے میں فوج نے فائرنگ کر کے جاں بحق کیا ہے، ان دونوں بھائیوں کے نام جواد عبدالرحمن الریماوی عمر 22 سال اور ظافر عبدالرحمان الریماوی عمر 21 سال معلوم ہوئے ہیں
Load/Hide Comments


