دکی‘ پولیس اور لیویز نے خاتون سمیت تین افراد کو مسلح افراد کے محاصرے سے چھڑوالیا

دکی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ خان اور ایس پی سید صبور آغا کی سربراہی میں پولیس اور لیویز نے 5 گھنٹے سے مسلح افراد کیجانب کلی سیف اللہ ناصر میں محاصرہ کئے گئے گھر سے ایک خاتون سمیت تین افراد کو حراست میں لیکر پولیس تھانہ منتقل کردیئے۔گھر سے حراست میں لئے گئے افراد میں خاتون اسکے دو بیٹے اور لپائی کرنے والا مزدور شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اج صبح کلی ملک سیف اللہ ناصر میں اوشخیل ناصر کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا جسکے بعد جان بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے گروہ نے مخالف گروہ کے گھر کو محاصرے میں لے رکھا تھا۔ گھر سے محاصرہ ختم کروانے کیلئے پولیس اور لیویز کی کوششوں کے بعد ڈپٹی کمشنر دکی صاحبزادہ نجیب اللہ اور ایس پی سید صبور آغا نے خود لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ اسموقع اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کاکڑ، تحصیلدار سردار عبدالرازق دمڑ، میجر رسالدار حاجی علی محمد شادوزئی، ایس ایچ او نورالحق لونی،رسالدار اسرار احمد ترین، رسالدار راحت اللہ خان زرکون، ایڈیشنل ایس ایچ او عبداللہ باتوزئی اور دیگر افیسران و اہلکاران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں