افغان مہاجرین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، یو این ایچ سی آر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) یو این ایچ سی آر کی جانب سے افغان مہاجرین کے حقوق اور ان کے مسائل پر آگہی سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، تنظیم کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ صوبے میں مہاجرین کی تعلیم، صحت اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ حالیہ سیلاب کے بعد سے متاثرہ مہاجرین کی امداد پر بھی توجہ مرکوز ہے یو این ایچ سی آر کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی کے میڈیا اینڈ جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ ورکشاپ میں یو این ایچ سی آر کے پروٹیکشن آفیسر لیزا کڈجوئی اور دیگر نمائندے شریک تھے۔ اس کے علاوہ مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں صوبے کے صحافیوں کو افغان مہاجرین کے حقوق، ان کے مسائل اور مہاجرین کے لیے یو این ایچ سی آر کے اقدامات سے متعلق آگہی فراہم کی گئی۔ یہ بتایا گیا کہ3 لاکھ14 ہزار مہاجرین تنظیم میں رجسٹرڈ ہیں جن کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ خاص طور پر تعلیم اور صحت کے شعبے میں مہاجرین کو سہولیات فراہم کیے جارہے ہیں جبکہ یو این ایچ سی آر کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے حوالے سے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی اقبال خٹک نے مہاجرین سے متعلق رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مختلف صحافتی تکنیک کے حوالے سے بات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں