بیرک گولڈ بلوچستان مائننگ ڈپارٹمنٹ کے دس نکات پر مشتمل اعتراضات کو دور کرے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ میں زیرالتوء ریکوڈک معاہدے سے متعلق صدارتی ریفرنس میں بلوچستان بار کونسل کے وکیل امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں اپنی تحریری بحث داخل کردی اس ریفرنس میں پیش ہونے والے وکلاء میں سے امان اللہ کنرانی واحد وکیل ہیں جنہوں نے صدارتی ریفرنس کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے اس کو واپس کرنے سمیت تین اضافی متبادل معروضات بھی پیش کئے ہیں۔امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ کہ بیرک گولڈ کو پابند کیا جائے وہ بلوچستان مائننگ ڈپارٹمنٹ کے دس نکات پر مشتمل اعتراضات کو دور کردے جس میں ریفائنری کا صوبہ میں لگانے کی شر ط شامل ہے، تیسرا ملکی بین الاقوامی کمپنیوں میں سے مسابقتی عمل کے ذریعے ریکوڈک منصوبے کی نیلام عام ٹینڈر طلب کئے جائیں بہتر شرائط پر کام کرنے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا جائے،ریفرنس کو آئین کے شقوں 1,4,5,9,10-A,18,25&175 کے ماورائے قرار دیکر مسترد کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں