وزیراعظم نے پی ایس او کو بلوچستان کو واجبات کی مد میں 30 ارب روپے ادائیگی کی ہدایت کردی
کوئٹہ، اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے ذمہ بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے بلوچستان کے مالی بحران کے حل کے لئے پی پی ایل کے ذمہ بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت توانائی میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا صوبائی وزراء سید احسان شاہ زمرک خان اچکزئی چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط سیکرٹری خزانہ کمبر دشتی اور سیکرٹری توانائی بشیر بازئی نے بلوچستان جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم،ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم،ایم ڈی پی پی ایل اور کمپنی کے دیگر حکام نے اجلاس میں وفاق کی نمائندگی کی اجلاس متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد طے پایا کہ آج ہفتہ کو پی پی یل بورڈ کے اجلاس کا انعقاد کر کے کمپنی کے ذمہ بلوچستان کے 30 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی جائے گی جبکہ بورڈ بلوچستان کے دیگر قابل ادائیگی واجبات کا بھی جائزہ لے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت بلوچستان اور پی پی ایل کے درمیان سوئی گیس لیز کے حوالے سے معاہدے کو بھی جلد حتمی شکل دی جائے گی۔


