ایران جوہری صلاحیتوں میں اضافہ کیے جا رہا ہے، عالمی برادری فوری کارروائی کرے، اسرائیل
بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے خبردار کیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام میں توسیع جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے خلاف عالمی برادری کی جانب سے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔بینی گینٹز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایران اپنی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اگر اس نے یہ سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تو وہ دو ہفتوں کے اندر 90 فیصد تک یورینیم افزودہ کر سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہاکہ ایران کے ان اقدامات کے خلاف گہرے اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ گینٹز نے ایران پر خلیج اور بحیرہ احمر میں گزشتہ پانچ سالوں میں شہری غیر ملکی بحری جہازوں پر 16 حملے کرنے کا الزام بھی عائد کر دیا۔
Load/Hide Comments


