نابلس ،اسرائیلی فوج کادھاوا، ایک فلسطینی زخمی، ایک گرفتار

نابلس (مانیٹرنگ ڈیسک)نابلس پر اسرائیلی فوج کے پرتشدد دھاوے کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہو گیاجبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔فلسطینی انجمن ہلالِ احمر نے بتایا کہ ایک نوجوان کو سر اور سینے میں شدید زخم آئے ۔اسرائیلی فوج نے شہر میں ایک گھر کو گھیرے میں لینے کے بعد ایک سابق قیدی کو گرفتار کیا۔اسرائیلی فوجی اکثر مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف حراستی چھاپے مارتے اور دعویٰ کرتے ہیں کہ مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کیا جائے۔اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 4700فلسطینی قیدی ہیں جن میں 30خواتین، 190بچے اور تقریبا ً800 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں