کابل حملے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کابل (انتخاب نیوز)افغانستان کے دارلحکومت کابل میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 35افراد کی نماز جنازہ ادا کردی واضح رہے کہ گزشتہ روز عبدالعلی مزاری کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والا رہنما ء خلیل کریمی جلسہ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں 35 کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے اور 80 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے

زرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خد شہ ہے افغان وزیر داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا ہے کہ افغان فورسز نے 3حملہ آوروں کو ہلاک کردیا واضح رہے کہ دائش نے اس حملے کی زمیداری قبول کرلی تھے اور حملہ آور کی تصویر بھی جاری کی تھے اور طالبان نے حملے سے اظہار لا تعلقی کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں