گوادر،چوری و ڈکیتی کے وارداتوں کےخلاف انجمن تاجران کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

گوادر(انتخاب نیوز) گوادر شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف انجمن تاجران نےشہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی ،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف،اور پولیس کی جانب سے عدم تعاون کے خلاف شہریوں نے اپنی دوکانیں بند کرکے احتجاج شروع کردیا،انجمن تاجران گوادر کے صدر غلام حسین دشتی نے کہا کہ پولیس چوری اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، بدامنی کے خلاف تمام مارکیٹیں،مالیاتی ادارے مکمل طورپر بند کرکے احتجاج کررہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،گوادر کے شہریوں کو چوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ گوادر save سٹی کی باتیں جھوٹ ہیں تاجر برادری سمیت عوام غیر محفوظ ہیں،منشیات فروشی سرعام جاری ہے۔ اگر پولیس اور انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہے تو ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں