کوئٹہ،ایک اور احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا،ملازمین کی تنخواہوں کو ہر ماہ یکم تاریخ کو ادا کی جائے، بلوچستان مونسپل ورکرز

کوئٹہ :آل بلوچستان مونسپل ورکرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ لگادیاگیااحتجاجی کیمپ ایڈمنسٹریٹر دفتر کے سامنے میونسپل کارپوریشن میں انعقاد کیا گیا احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ندیم کھوکھر ودیگر نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں کو ہر ماہ یکم تاریخ کو ادا کی جائے پنشنرز کی پنشن کی ادائیگی وقت پر کیا جائے ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کی لواحقین کو گریجویٹی ادا کی جائے میٹروپولیٹن کے عارضی ملازمین کو حکومت کی نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے انہوں نے کہاکہ مستقل ملازمین کو اپگریڈیشن دی جائے سینٹری انسپکٹرز کو وردیاں فراہم کیا جائے ملازمین جو سالوں سے کنٹریکٹ پر ہے ان کو فوری طور پر مستقل کی جائے میٹروپولیٹن کو سالانہ طرز پر بجٹ فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں