انگلش ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، وزیراعظم کی پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں کامیابی پر انگلینڈ کو مبارکباد

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے 17 سال بعد دورہ پاکستان پر آئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انگلش ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاو¿س میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے اسلام آباد میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ سترہ سال بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئی ہے، بد قسمتی سے آخری دورہ 2005 میں ہوا تھا جب پاکستان کو شدید انتہا پسندی اور دہشت گرد حملوں کا سامنا تھا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ پاکستان کے شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ ٹیم اہم عناصر میں سے ایک ہے۔وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ کی حمایت کرنے پر برطانوی ہائی کمشنر اور برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہرانے پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکبا د دی۔ وزیراعظم نے ا س موقع پر اوول کے ہیرو فضل محمود اور لٹل ماسٹر کے نام سے معروف حنیف محمد سمیت پاکستانی کرکٹ لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں