افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کابل(انتخاب نیوز)افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے۔ بلخ پولیس کے ترجمان کے مطابق مشتبہ افراد کی جانب سے صبح 7بجے مزار شریف شہر کے ضلع 3 میں سید آباد موڑ کے قریب آئل کمپنی کے ملازمین کی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ افغان پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔افغان پولیس کے مطابق ابھی تک کسی گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں