ڈی آئی خان میں فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مشتبہ افراد ہلاک، ایک زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کی کارروائی میں 3 مشتبہ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقہ گرہ مستان میں کی گئی جہاں مشتبہ افراد نے خفیہ ٹھکانوں سے فورسز پر حملہ کیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا جبکہمشتبہ افراد کی شناخت منیب، جنید الرحمان، شوکت کے نام سے ہوئی۔
Load/Hide Comments


