ایجنڈا اور ایجنٹ دونوں بے نقاب ہوگئے، عمران خان قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے، پی ڈی ایم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اورجمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنماسابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ اور جمعیت سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمودسومرو نے کہاہے کہ ایجنٹ اور ایجنڈا دونوں بے نقاب ہوگئے ہیں عمران خان قوم کو مزید گمراہ کرنے کا خواب دل سے نکال دیں، اسلام قرآنی آیات اور ریاست مدینہ کی غلط تشریح کرکے قوم کے اخلاقی و اسلامی کردار کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی جھوٹ بولنے والا شخص عوام کا نمائندہ نہیں ہوسکتا ملکی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے ملک و قوم کے عزت و وقار کو نیلام کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام پی ایس 116 کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجتماع سے جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنماؤں مولانا قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث مولانا نورالحق مفتی کفایت اللہ ڈاکٹر عطا الرحمن مولانا محمد عمر صادق حافظ نعیم الرحمان مولانا حبیب الرحمن خاطر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایجنڈا اور ایجنٹ دونوں بے نقاب ہوگئے ہیں مولانا فضل الرحمن صاحب کی قیادت میں ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے انہوں نے کہاکہ سندھ میں تاحال سیلاب متاثرین بے یار ومددگار کھلے آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ جناب بلاول بھٹو صاحب اگر لاڑکانہ کی کچی آبادی کو لیز دے سکتے ہیں تو مجاھد کالونی کے لوگوں کو بھی لیز دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ انکروجمینٹ کے نام پر پولیس گردی میں دھشتگردی ہوئی ہے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیاگیاہے جو قابل مذمت ہے جمعیت علما اسلام کے عہدیداران پر درج FIR ختم نہ کی گئی تو وزیراعلی ھاوس کا گھیراو کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں