حب، بی ایس او کے سابق چیئر مین کے گھر پر فائرنگ

حب(نمائندہ انتخاب) حب شہر میں بدامنی کا سلسلہ تھم نہ سکا نامعلوم مسلح افراد کی BSOکے سابق چیئرمین نیشنل پارٹی کے رہنماء ایڈوکیٹ واحد رحیم بلوچ کے گھر پر فائرنگ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی حب سٹی پولیس شہریوں تاجروں اور سیاسی شخصیات کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی کوئی پرسان حال نہیں دوروز قبل رات کے وقت حب صدر تھانہ کی حدود میں 26سالہ نوجوان کا نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا جنکا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے گزشتہ شب حب سٹی تھانہ کی حدود میں اسد چوک بروہی نگر میں رہائش پذیر BSOکے سابق چیئرمین نیشنل پارٹی کے رہنماء ایڈوکیٹ واحد رحیم بلوچ کے گھر پر ہوائی فائرنگ واقعہ کے حوالے سے رابطہ کرنے پر ایڈوکیٹ واحد رحیم نے بتایا کہ گزشتہ رات گئے وہ اپنے گھر پر موجو تھے کہ اچانک گھر پر فائرنگ کی گئی انھوں نے بتایا کہ انھوں نے خود اور بعض دیگر لوگوں کے یہ بات مشاہدے میں آئی کہ فائرنگ کے وقت وہاں سے گزرنے والی ایک کار تیز رفتاری سے گلی میں آگئے بڑھی اور چلی گئی واحد رحیم ایڈوکیٹ کے مطابق وہ واقعہ کے حوالے سے آگاہ کرنے کیلئے SHOحب سٹی اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کو فون کرتے رہے لیکن کسی بھی آفیسر نے انکا فون اٹینڈ نہیں کیا اور صبح ہونے پر انکی اطلاع کے باوجود نہ تو کسی پولیس آفیسر نے وقوعہ کا معائنہ کر کے رپورٹ درج کرنے اور واقعہ کی تحقیقات کرنے کی زحمت گوارہ کی ہے انھوں نے کہاکہ حب کی موجودہ پولیس نے پورے شہر کو ڈاکوئوں چوروں اسٹریٹ کرمنلز قاتلوں اور مسلح گینگز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے جو کہ کسی لمہ فکریہ سے کم نہیں انھوں نے آئی جی پولیس DIGاورSSPلسبیلہ سے واقعہ کا نوٹس لینے اور SHOحب سٹی کی غفلت کا نوٹس لینے اور اس پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے علاوہ ازیں منگل کی صبح سویرے حب سٹی تھانہ کی حدود میں واقع علاقہ زہری اسٹریٹ میں رہائش پذیر میونسپل کمیٹی گڈانی کے ملازم عزیز بلوچ کے گھر میں نا معلوم اسٹریٹ کرمنل داخل ہوگیا اور اسکی قمیض کی جیب سے دو عدد قیمتی موبائل فونز اور نقدی نکال کر فرار ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں