غیروں نے پشتون معاشرے کی اجزائے ترکیبی کو بگاڑ کے رکھ دیا ,اے این پی

قلعہ سیف اللہ (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پشتون سوسائٹی امن محبت رواداری مہمان نوازی تحمل برداشت کا مجموعہ رہی ہے بد بختانہ غیروں نے پشتون معاشرے کی اجزائے ترکیبی کو بگاڑ کے رکھ دیا آج پشتون نوجوانوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے قومی سوچ کو پروان چڑھانا نوجوانوں کے ذمے فرض ہے آج کے جوان ہی کل قومی تحریک کے روح رواں ہوگے انہیں علم کے ہنر سے لیس ہونا ہوگا تب جا کر اغیار کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں اولسی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اولسی اجتماع سے تحصیل صدر محمد خان کاکڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری احسان اللہ کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی مراد خان کاکڑ حاجی شفیع کاکڑ گل شیر پشتون معصوم خان میرزئی ضیا کاکڑ عبدالمالک جدون شکور وصال یاسین جلال زئی ودیگر بھی موجود تھے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ پشتون سوسائٹی سے نفرت تعصب کا خاتمہ کر کے بھائی بندی پشتون ولی کے فروغ کو نیک نیتی کیلئے کام کرناہو گا ہمارے مثبت روایات اقدار آج بھی بہت سے مسائل کے حل کا ادارک رکھتی ہے ضرورت اس مر کی ہے نوجوان مثبت سرگرمیوں کو اپنا کر علم وہنر کو فروغ دیں اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی ونرٹیم، رنر ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں