فیفا ورلڈ کپ، مراکش نے کوارٹر فائنل میں رسائی پر فلسطینی جھنڈے لہرا کر جشن منایا

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں نے فٹبال گراو¿نڈ میں فلسطینی پرچم لہرا دیے۔ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش نے اسپین کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔اس تاریخی موقع پر مراکش کے کھلاڑی اسرائیلی فوج کے جبر میں زندگی گزارنے والے اپنے فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولے اور فٹبال گراو?نڈ میں فلسطینی پرچم لہرا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔یہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود مراکش کی فٹبال ٹیم کے مداحوں نے بھی اپنی ٹیم کی اس تاریخی فتح کا جشن فلسطینی جھنڈے لہرا کر منایا۔مراکش نے اسپین کو پینلٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں