بے بنیاد الزامات پر چیئرمین سینیٹ نے وی لاگر کو دس ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وی لاگر رضوان الرحمن رضی کو دس ارب ہرجانے کا نوٹس ارسال کر دیا۔وی لاگر کو سیندک پروجیکٹ کے حوالے سے صادق سنجرانی پر بے بنیاد الزامات پر ہتک عزت کا نوٹس ارسال کیا گیا۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ وی لاگ میں بے بنیاد الزامات سے موکل کی ساکھ مجروح ہوئی ہے اورعوامی سطح پر وی لاگر 14 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں۔ غیر مشروط معافی نہ مانگنے صورت میں قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتاہوں۔وی لاگر رضوان رضی نے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کے خاندان اور سنجرانی قبیلے کے خلاف الزامات لگائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں