بلوچستان میں سیلاب متاثرین آج بھی حکومتی اعلان کردہ امداد کا انتظار کررہے ہیں، بی این پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بھی سیلاب متاثرین بے یار ومددگار آسمان تلے بیٹھے ہیں،صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم کیلئے آج بھی لوگ انتظار کررہے ہیں جن کے پیارے سیلاب کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں رقم انسانی جان کی نعم البدل نہیں ہے لیکن ان کے زخموں پر مرہم میں مدد گار ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں اربوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں،انفراسٹرکچر تباہ،فصلات اور باغات اجڑ گئے لوگوں کے مکانات منہدم ہوئے ہیں،وفاقی حکومت نے سروے کرانے کااعلان کیا تھا لیکن وہ عمل سست روی کاشکارہے،انہوں نے کہاکہ تین ماہ گزر جانے کے باوجود بھی سیلاب متاثرین کی داد رسی نہیں ہوسکی جو تشویشناک ہے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سردی کی آمد ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے جن لوگوں کے چھت گر گئے ہیں وہ بے یار ومدد گار شدید سردی میں پریشان حال ہے صوبائی اور وفاقی حکومتیں ان لوگوں کی داد رسی کیلئے فوری طورپر اقدامات اٹھائے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سیلاب سے زمینداروں کے 300ارب روپے سے زائد کے نقصانات ہوئے ہیں یہاں کے لوگوں کی بڑی تعداد کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے لیکن جب زراعت کا شعبہ تباہی حالی کاشکار ہوں توپھر لوگ کس طرف جائیں،انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے امداد کیلئے اعلان کردہ رقم بروقت ادا کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں