دالبندین میں مسلح افراد کی ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

چاغی (انتخاب نیوز) دالبندین میں مسلح افراد کی ڈبل کیبن گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دالبندین کلی خدارحیم کے قریب نامعلوم کار سواروں کی سفید کلر ڈبل کیبن گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار ثنا اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ابوبکر نامی شخص شدید زخمی ہوگیا زخمی جاں بحق افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں