بلاول بھٹو کی سنگاپور کی صدر اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورے کے دوران سنگاپور کی صدرحلیمہ یعقوب اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے الگ الگ ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے آسیان کے ساتھ تعاون کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں وزراءخارجہ نے ایشیا پیسفک میں آسیان کے زیرقیادت عمل کے لئے حمایت کا اظہار بھی کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا کے دورے کے بعد گزشتہ رات سنگاپور پہنچے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں