خان صمد خان، عثمان کاکڑ سمیت اکابرین کے بیانیہ کو آگے بڑھائیں گے، نصر اللہ زیرے

پشین (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پشین میں پارٹی کے علاقائی ایگزیکٹو اراکین اور کارکنوں کا بڑا اجتماع پارٹی کے ڈاکٹر حیات اللہ کاکڑ کی رہاش گاہ پر منعقد ہوا جس سے صوبائی سینئر نائب صدر محمد عیسیٰ روشان، پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، پشتونخوا میپ سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید یوسف آغا، حیات اللہ کارمل، پیر حمداللہ، خلیل آغا آف حرمزئی، سید شمس اللہ آغا آف شنغری، محمد عظیم ترین، امیر افغان آف برشور، روزی خان، سمیع اللہ بازئی اور شمس الدین رودملازئی نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پیر شمس اللہ اور انور خان نے سر انجام دیے۔ کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نصر اللہ زیرے نے کہا کہ یہ امر انتہائی حوصلہ افزا ہے کہ آج پشین میں سینکڑوں ایگزیکٹو اور کارکنوں نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ پشتونخوا میپ کے نظریات اور بیانیہ ہی ہماری نجات کا ذریعہ ہے اور پارٹی کے قومی کانگریس منعقدہ 27 اور 28 دسمبر کوئٹہ ایک تاریخ ساز اور سنگ میل ثابت ہوگا جس سے ہمارے عوام کے بڑی امیدیں وابسطہ ہیں۔ خان عبدالصمد خان اچکزئی سے لے کر تمام اکابرین سمیت عثمان خان کاکڑ کے بیانیہ کو آگے بڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں