پنجگور میں پولیس پر اسلحہ تان لینے والے 11 افراد گرفتار، اسلحہ و کارتوس برآمد
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور پولیس کی کارروائی 11 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او امام بخش بلوچ کی سربراہی میں پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران گاڑی میں سوار اسلحہ بردار افراد نے پولیس پر اسلحہ تان لیا جس پر پولیس نے چتکان بازار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آٹھ کلاشنکوف، ایک کلاکوف رائفل، ایک ایم 16 اور مختلف قسم کے دیگر اسلحہ اور سینکڑوں راؤنڈ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کارروائی میں اے ٹی ایف اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


