درازندہ بازار میں لوگوں نے مسلح افراد پکڑ لیے، مقامی ٹھیکیدار کے گارڈ ہونے کی تصدیق پر چھوڑ دیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) درازندہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے سڑک کے ٹھیکیدار کے پرائیویٹ گارڈز کو مقامی لوگوں نے تخریب کار سمجھ کر حراست میں لے لیا۔ ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ کی طرف سے بھتہ کی کالوں کی وجہ سے گارڈز کی خدمات حاصل کی گئیں۔ تصدیق کے بعد گارڈز کو رہا کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ درازندہ بازار میں عوام نے مسلح افراد پکڑے ہیں۔ گزشتہ روز درازندہ میں پولیو ٹیم کے ساتھ لیویز اہلکاروں سے اسلحہ کی نوک پر اسلحہ لیکر فرار ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں