ہرنائی میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا، دالبندین سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ہرنائی، چاغی (انتخاب نیوز) ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق اتوار ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایک کمرے سے محمد انور نامی شخص کی لاش ملی جسے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ لیویز نے شک کی بنیاد پر مقتول کے ساتھ رہنے والے شخص صدام حسین کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے پستول اور دو گولیاں برآمد کرلیں۔ لیویز حکام نے ملزم سے تفتیش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے۔ دریں اثناء دالبندین سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق اتوار کو دالبندین کے علا قے ریلوے پھاٹک کے قریب سے نامعلوم شخص ملی ہے جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں