چمن، پاک افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں، سڑک کنارے گرنے والا گولہ شہری نے فروخت کرنے کیلئے اٹھالیا
چمن (مانیٹرنگ ڈیسک) چمن بارڈر پر پاک افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں میں گولہ باری سے ایک گولہ سڑک کے کنارے آگرا جسے مقامی شہری نے اٹھالیا اور اسے بازار میں فروخت کرنے کیلئے لیکر جارہا ہے۔ گزشتہ روز چمن میں پاک افغان بارڈر پر گولہ باری کے دوران ایک گولہ سڑک کنارے آگرا جو پھٹ نہ سکا جسے شہری نے بغیر خوف و خطر اٹھالیا۔ اس حوالے سے جاری ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری گولے کو کندھے پر رکھ کر فروخت کرنے کے لیے لے جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


