بلوچستان اسمبلی اجلاس، صوبوں کے حوالے سے پیش کردہ قرار داد اپوزیشن نے غیر قانونی قرار دیدی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس، آئین کے آرٹیکل 144 کے تحت پیش کردہ قرارداد کواپوزیشن نے غیر قانونی دیتے ہوئے کہاہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت اختیارات واپس وفاق کودینا بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے جبکہ حکومت قرارداد کوقانونی قراردیا، صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے وزیراعظم شہبازشریف پر جھوٹ بولنے کاالزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ وفاق بلوچستان کے ساتھ بدسلوکی کا سلسلہ بند کرے، سیلاب زدگان کیلئے 200ملین ڈالرز امداد پاکستان کو ملی لیکن اس میں ایک روپیہ بھی بلوچستان کو نہیں ملاہے۔ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز ایک گھنٹہ 35منٹ کی تاخیر سے پینل چیئرمین قادر نائل کی زیر صدارت شروع ہوا اجلاس میں چمن میں پیش آنے والے واقعہ میں 7افراد کی ہلاکت پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
Load/Hide Comments


