انڈیا مردہ باد ریلیوں کا آغاز ڈیرہ بگٹی سے کروں گا،نوابزادہ گہرام بگٹی

سبی: جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کی حفاظت کے لیئے بہنے والا خون رائیگاں نہیں جائے گاانڈیا مردہ باد ریلیوں کا آغاز ڈیرہ بگٹی کے علا قے سے شروع کروں گا اور اسکی قیادت کر کے انڈیا کو یہ پیغام دوں گا کہ ڈیرہ بگٹی میں بسنے والے تمام بگٹی قبائل محب وطن ہیں جو ملک وقوم کی سلامتی خودمختیاری پر آنچ نہیں آنے دیں گی وطن کی سلامتی ملک وقوم کی خوشحالی میں بگٹی قبائل اول دستے کا کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسبی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہر علی کے علاوہ جے ڈبلو پی کے کا رکن محمد امین بگٹی،مہر اللہ بگٹی،عرفان بگٹی و دیگر بھی موجود تھے۔جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گرد بزدلانہ حملے کر کے کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے میں نواب اکبر خان بگٹی کا پوتا ہوں جوکہ پاکستان کے حامی تھے ہماری رگوں میں ایک بلوچ کا خون شامل ہے بگٹی قبائل نے ہمیشہ پا کستان سے محبت کی ہے کیونکہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے محبت کا درس دیا نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا کہ بہت جلد ڈیرہ بگٹی سے انڈیا مردہ باد ریلیوں کا آغاز کیا جائے گا اورا سکا دائرہ کار نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پا کستان میں پھیلائیں گے اور بھارتی حکومت کو یہ واضع پیغام دیتا ہوں کہ ہم پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں نوابزادہ گہرام بگٹی نے اگر ریاست ہمیں اجازت دے تو بہت جلد بلوچ اقوام کشمیر پہنچ کر کشمیریوں کو آزادی دلا ئیں گیانھوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستام ہمیں اجا زت تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ قبائل کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ جھوٹ کے سوا کھس نہیں کیونکہ بلو چستان کے تمام قبائلی نواب،سردار سمیت بلوچستان کا بچہ بچہ ملک وقوم سے محبت کرنے والے ہیں نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا انڈیا میں مسلمانوں پر جو ظلم و ستم ہو رہا ہے اس کے لیئے تمام امت مسلمہ کو ایک بہت جلد ایک لا ئحہ عمل مرتب کر کے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا تا کہ انڈیا میں مسلمانوں پر جو ظلم و ستم ہو رہا ہے اب انڈیا کو سبق سکھا نے کا وقت آچکا ہے کیونکہ انڈیا اور کشمیر میں مسلمانوں پر روز بروز ظلم بڑھ رہا ہے اور اس کے لیئے بہتر یہی ہے کہ مودی سرکار کو امت مسلمہ کی طرف سے ایک بھر پور جواب دیا جائے یا حکومت بلوچستان بلوچ قبائل کو اجازت دے تو ان شاء اللہ نہ صرف کشمیر آزاد ہو گا بلکہ مودی کو اس کے گھر میں سخت جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں