جیونی، تیل کے ڈپوز میں میں آگ بھڑک اٹھی، کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر
جیونی(نمائندہ انتخاب)جیونی کے ساحل کنٹانی ہور میں تیل کے ڈپوز میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب و جوار کے ڈپوز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ جنریٹر کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ سے دس ڈپوز مکمل طور پر جل گئیں اور دس سے بارہ تیل بردار بوٹس کو بھی جلا کر راکھ کر دیا۔ڈپوز کے تعمیرات، خیمے، .جرنیٹرز اور دوسرے اشیابھی جل گئے ہیں۔آگ جرنیٹر کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی تھی۔نقصان کا تخمینہ کروڑوں میں بتایا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


