پنجگور بلدیاتی انتخابات، غیر حتمی نتائج کے مطابق بی این پی عوامی 9 نشستوں پر کامیاب

پنجگور (نامہ نگار) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل مکمل۔ پنجگور میونسپل کارپوریشن چتکان خدابادان میں میں بی این پی عوامی نے میدان مار لیا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی کل 12 مخصوص نشستوں میں بی این پی عوامی نے 9 نشتوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ نیشنل پارٹی نے 2 اور ایک مخصوص نشست جمعیت علماء اسلام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ مخصوص نشستوں پر بی این پی عوامی کی زیبا۔ صبیحہ، مہ پری، نسیمہ اختر، نوشین صمد، صبیحہ بیگم جبکہ نیشنل پارٹی کی زرجان اور مہرالنساء جبکہ جمعیت علماء اسلام کی خیر بی بی خواتین کی نشتوں پر کامیاب قرار پائے۔ میونسپل کارپوریشن میں کسان کی نشست پر بی این پی عوامی کے حاجی عبدالباقی نے 16 ووٹ لیکر کامیابی، ورکرز کی نشت پر بی این پی عوامی کے خالقداد 18 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے جبکہ نیشنل پارٹی کے فرہاد شعیب 10 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ نیشنل پارٹی کے گہرام شریف 11ووٹ لیکر دوسرے پر رہے۔ میونسپل کارپوریشن کی اقلیت کی نشست پر بی این پی عوامی کے طارق مسیح کامیاب قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں