آواران،بلدیاتی انتخابات مخصوص نشستوں پر نیشنل پارٹی اور اتحادیوں کے4 امیدوار کامیاب
آواران(بیورورپورٹ)بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں میونسپل کمیٹی آواران کے مخصوص نشستوں کا انتخاب بدھ کے روز منعقد ہوئے مخصوص نشستوں پر نیشنل پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے4 امیدوار کامیاب ہوئے۔ لیبر کیلئے حاجی قادر بخش نے چھ ووٹ لے کر کامیاب حاصل کی جبکہ کسان کی سیٹ کیلئے وحید مراد نے چھ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور نیشنل پارٹی آواران کے دو خواتین امیدوار بھی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔جن میں سے زینت نے چار ووٹ جبکہ دوسری خواتین امیدوار نسیمہ نے تین ووٹ لے
کر کامیابی حاصل کی۔جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے حمایت یافتہ دو خواتین امیدوار ثمینہ نے دو اور عزہ اور مہر بی بی کے ووٹ برابر ہونے کے بعد ٹاس ہوا جس سے عزہ نے کامیابی حاصل کی.
Load/Hide Comments


