بلوچستان بلدیاتی انتخابات، بلدیہ کوئٹہ میں اتحادیوں نے 8 نشستیں حاصل کرکے میدان مار لیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) مونسپل کمیٹی کوئٹہ کا مکمل غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اتحادیوں نے میدان مارلیا، اتحادی پینل کے میونسپل کمیٹی میں پہلے کامیاب 4 امیدواروں نے مزید چار مخصوص نشستیں اپنے نام کرکے ٹاﺅن میں کلین سوئپ کردیا۔ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مونسپل کمیٹی کی خواتین کی دو مخصوص نشتوں پر اتحادی پینل کی خاتون امیدوار 4 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئیں جبکہ پی ٹی آئی کی نامزد خواتین امیدوار 3 ووٹ لیکر کامیاب رہیں جبکہ لیبر کی ایک مخصوص نشست پر اتحادی پینل کے مضبوط امیدوار میر غازیخان مری نے 4 ووٹ لیکر کامیاب حاصل رہے، پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار وڈیرہ اصغر خان مری 2 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، ورکرز کی ایک مخصوص نشست پر اتحادی پینل کے نامزد امیدوار قاسم خان 4 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جن کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حمایتی امیدوار جاڑو خان 3 ووٹ حاصل کرسکے۔ یوں اقلیت کی ایک مخصوص نشست پر اتحادی پینل کے نامزد امیدوار جمعہ مسیح 4 ووٹ لیکر کامیاب رہے، پی ٹی آئی کے نامز امیدوار 3 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اتحادی پینل میں سابق صوبائی وزیر داخلہ نواب گزین مری، سردار عبدالرشید زرکون، قبائلی رہنماءمیر اسماعیل مری اور اتحادی ایڈووکیٹ علی شیر زرکون اس وقت ٹاﺅن میں 8 نشتوں کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف 4 نشتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔


