سردار اختر مینگل کی کاوشوں سے کئی بلوچ لاپتہ افراد اپنے پیاروں کے پاس پہنچ چکے، ڈاکٹر شہناز نصیر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے پارٹی قائد کی سربراہی میں عوامی خدمت کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ریکوڈک سمیت لاپتہ افراد کے مسئلے پر پارٹی کا واضح موقف اور کردار سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کامسیٹس یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب کے دوران شرکاسے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل کی قیادت میں بہت کم وقت میں ہماری جماعت نے عوامی خدمت کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہم نے ہمیشہ بلوچستان اور عوام کے حقوق کے حصول اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے صلاحیتوں بروئے کار لائے ہیں جس طرح ریکوڈک سمیت لاپتہ افراد کے مسئلے پر پارٹی نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کئی لاپتہ افراد منظر عام پر اپنے پیاروں کے پاس پہنچ چکے ہیں ۔ڈاکٹر شہناز نصیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان تعلیم کے حوالے سے بہت پیچھے ہیں یہ یونیورسٹی صوبے کے نوجوانوں کیلئے تعلیم کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگی اور نوجوان نسل کو اپنے گھروں کی دہلیز پر اعلی تعلیم کے حصول کے مواقع ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں