سینیٹ میں ریکوڈک معاہدے کی مخالفت کی، وسائل پر بلوچستان کے عوام کا حق ہے، جرم میں فریق نہیں بن سکتے، طاہر بزنجو
اسلام آباد (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر طاہر بزنجو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں ریکوڈک ترمیمی بل کی مخالفت کرنے والا میں واحد رکن تھا، کسی جماعت کے ایک سینیٹر نے زحمت نہیں کی کہ بلوچستان کے وسائل اس کے عوام کے ہیں اور اسے صوبے کا ڈومین رہنا چاہیے۔ ہم خود کو بلوچستان کے عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتے ہیں۔ ہم اس جرم میں فریق نہیں بن سکتے۔
Load/Hide Comments


