نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا ہفتے میں چار دن کام کرنے کی تجویز

ولنگٹن :نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم ن۔ ہفتے میں چار دن کام کرنے کی تجویز پیش کر دی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے فیس بک پر ایک ویڈیو چیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا کہ اب جب کہ ملک میں لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہو چکا ہے تو ہفتے میں پانچ دن کے بجائے چار دن کام کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر تین روز کی چھٹی ملے گی تو اس کی بدولت شہریوں کو ایک ایسے وقت پر ملک گھومنے کا زیادہ مواقع ملیں گے اور معیشت پر مثبت اثرات آئیں گے جب نیوزی لینڈ نے اپنی بین الاقوامی سرحدیں بند کی ہوئی ہیں۔انھوں نے گفتگو میں کہا کہ میں نے کئی لوگوں کا مشورہ سنا کہ وہ ہفتے میں چار دن کام کرنے کا کہہ رہے تھے۔ میرا خیال ہے کہ یہ معاملہ کمپنیز اور ان کے عملے کے درمیان ہے لیکن میں یہ ضرور کہوں گی کہ ہم نے کووڈ کے دوران انسانی رویوں اور کام کرنے کے اعتبار سے بہت کچھ سیکھا ہے کہ لوگ گھر سے بھی رہتے ہوئے موثر طریقے سے اپنا کام کر سکتے ہیں۔ میں ان لوگوں کو جو کاروبار چلاتے ہیں، اس بات پر ضرورت غور کریں کہ کیا چار دن کام کرنا چاہیے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں