ٹویٹر سربراہ ایلون مسک کا صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان
کیلیفورنیا (صباح نیوز)ٹویٹر کے سربراہ ایلون مسک نے صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ ایلون مسک نے ٹویٹ میں صحافیوں کے معطل اکاونٹس بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔58 فی صد کی رائے کے بعد صحافیو ں کے معطل اکاؤنٹ بحال کردیئے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق ہائی کمشنر وولکر ترک نے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ صحافیوں کے اکاونٹس پر معطل کرنے پر صحافتی تنظیموں سمیت کئی ممالک نے ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی جانب سے ایلون مسک کو سخت پابندیوں کا عندیہ دیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


