ایران کے شہر قم میں حملہ کرکے 4 علماءکو زخمی کردیا گیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شہر قم میں نامعلوم افراد کا تیز دھار آلے سے چار علما پر حملہ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے جاری مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے وار سے 4 علما کو زخمی کردیا جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ قم یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے تعلقات عامہ کے دفتر نے اعلان کیا کہ چاروں علماءکو تیز دھار چیز سے زخمی کیا گیا تھا، لیکن ایک اور ذریعہ نے بتایا کہ وہ شاٹ گن کے چھروں سے مارے گئے تھے۔ ایک ویب سائٹ نے قم یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کی دوپہر سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے چار ملاوں کو زخمی کردیا، جن میں سے دو کو کندھے اور ٹانگ میں چوٹیں آئیں، ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں