بلوچستان کی جیلوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ جیل کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، جیلوں کی سیکورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں سی ٹی ڈی کی عمارت پر عسکریت پسندوں کے قبضے کے بعد ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا۔ حالیہ تخریب کاری کی لہر کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے صوبے بھر کی جیلوں میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔
Load/Hide Comments


