پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، مسرت جمشید چیمہ
لاہور(انتخاب نیوز )حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کسی کی کوئی دورائے نہیں، اسی لئے پی ڈی ایم کی جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، کبھی فیک آڈیوز لے آتے ہیں، کبھی گھڑی پر شروع ہو جاتے اور کبھی ضمیروں کی منڈی لگا لیتے ہیں، یہ لوگ عوام کا فیصلہ ہی نہیں سمجھ پارہے۔ترجمان حکومت پنجاب نے مزید کہا کہ عوام شدید غصے میں ہے اور فوری الیکشن چاہتی ہے۔
Load/Hide Comments


