صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، وزیر داخلہ

؎کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے چمن بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے طبی امداد میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے دھماکے کی رپورٹ طلب انہوں نے کہا کہ صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کریں نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن ہے، پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں