استعفوں کی تصدیق کا معاملہ،پی ٹی آئی کا دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد(انتخاب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف استعفوں کی منظوری کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان جائے گی جس کے لئے قانونی ماہرین کی جانب سے درخواست کی تیاری شروع کر دی گئی ۔ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی کی بدنیتی کے باعث کیا گیا، پی ٹی آئی نے ایوان میں جانے کا اعلان کیا تو اجلاس ملتوی کر دیا گیا جبکہ سپیکر کے روبرو جانے کے اعلان پر سپیکر چھٹی پر چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں