بانک کریمہ نے قومی تحریک کی جہد کو نئی جہت دی، قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، بلوچ یکجہتی کمیٹی

گوادر (بیورو رپورٹ) بانک کریمہ بلوچ کی دوسری برسی کے موقع پر گوادر پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد، بلوچی مشاعرہ۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام گوادر پریس کلب میں بانک کریمہ بلوچ کی دوسری برسی کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے ڈاکٹر سمی دین بلوچ، جے یو آئی کے صوبائی نائب صدر خالد ولید سیفی، بی ایس او کے سابق چیئرمین سعید فیض ایڈووکیٹ، بلوچ یکجہتی کونسل کے عبدالوہاب بلوچ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریمہ بلوچ نے بلوچ قومی تحریک کی جدوجہد کو ایک نئی جہت دی ہے، بلوچستان کی قومی تحریک آج جس شکل میں موجود اور اپنی منزل کی جانب رواں ہے اس میں بانک کریمہ بلوچ کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ہر گھر میں کریمہ بلوچ جنم لے چکی ہے، قومی تحریک فکری ونظریاتی بنیادوں پر منظم شکل اختیار کرتے دور جدید کی انقلابی تحریکوں کا روپ دھار کر منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ سیمینار میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں