تربت کے علاقے سامی سے لاپتہ دو نوجوان بازیاب، لواحقین نے شاہراہ پر دھرنا ختم کردیا
تربت (انتخاب نیوز) تربت کے علاقے سامی عمری کہن سے لاپتہ دو نوجوان بازیاب ہوگئے۔ لواحقین کی جانب سے دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کیخلاف شاہراہ پر احتجاج جاری تھا اور مظاہرین نے شاہراہ کو آمدو رفت کیلئے بند کر رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ دونوں نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جس پر مظاہرین کی جانب سے شاہراہ پر دھرنا ختم کرکے ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے کھول دیا گیا۔
Load/Hide Comments


