لسبیلہ میں ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں2افراد جاں بحق، دو زخمی

اوتھل (انتخاب نیوز) لسبیلہ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔ایدھی زرائع کے مطابق بیلہ کے قریب مین آر سی ڈی قومی شاہراہ نزد مجید ہوٹل پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عنایت اللہ موقع پر جاں بحق متوفی کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا گیا۔ ضروری کاروائی کے بعد عنایت اللہ ولدیت بابو سکنہ ہزارہ ٹاو¿ن کوئٹہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ کردیا گیا۔جبکہ دوسرے حادثہ میں مکران کوسٹل ہائی وے دلسوز چڑھائی کے مقام پر ٹرالر نمبرLES.567 الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور عبدالرشید جاں بحق اور نعمان عرف نومی اور مراد زخمی ہوگئے ہیں نعش و زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں