کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے سینئر سیاستدان کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

کوئٹہ: سینئر سیاستدان اور سابق گورنر و ایم پی اے سید محمد فضل آغا کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اپنی جان کی بازی ہارنے والے سینئر سیاستدان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کیا گیا جس میں جمعتیہ اسلام کے صوبائی اضلاع کے کارکنان بشمول قیادت اور دیگر سیاسی پارٹیوں کی سینئر سیاسی رہنماوں اور صوبائی اسمبلی کے ممبران سمیت قبائلی عمائدین و علاقے کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ہے۔علاوہ ازیں کورونا وائرس ایک ایسی بیماری بتایا گیا ہے جو انسان سے دوسرے انسان تک پھیلتا ہے جس سے کئی ممالک میں لاک داؤن ہے اور عالمی صحت کے اداروں کی طرف سے بار بار حکومتوں کو تنبیہ کیا گیا ہے کہ وہ لوگوں کے اندر سماجی فاصلہ رکھیں تاکہ یہ وائرس مزید نہ پھیلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں