صحبت پور، بی ایف اے کا کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ
صحبت پور:بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے ہفتہ کے روز صحبت پور شہر میں قائم ہوٹلوں،ریسٹورینٹس،میٹ شاپس،جنرل اسٹورز اور بیکریز سمیت مختلف کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور عوام کو معیاری و محفوظ اشیائخوردونوش کی عدم فراہمی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد کھانے پینے کے مراکز کوجرمانہ کیا گیا۔ڈائریکٹر آپریشنز غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں بی ایف ایکی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مذکورہ کھانے پینے کے مراکز میں اشیائخوردونوش کی پروڈکشن کے عمل، اشیاء کی کوالٹی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔مزید براں فوڈ اتھارٹی حکام نے دوران معائنہ لیبارٹری ٹیسٹ کے غرض سیمختلف غذائی اشیائکے نمونے بھی حاصل کیے جبکہ متعدد مراکز کووارننگ نوٹسز اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے۔فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے کھانے پینے کیمراکز کے مالکان وعملے کو ہدایت کی گئی کہ حفظان صحت کے اصولوں اور بی ایف اے کے وضع کردہ ہدایات و اسٹینڈرڈز کے مطابق اشیاء کی پروڈکشن و عوام کو فروخت کو یقینی بنایا جائیبصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔