کوہلو، سیکورٹی فورسز پر حملہ، 5 اہلکار جاں بحق، 3 زخمیوں کی حالت نازک
کوہلو (انتخاب نیوز) کے علاقے کاہان میں آئی ای ڈی حملے میں کمانڈنگ آفیسر کیپٹن فہد سمیت 5 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ دیگر جاں بحق ہونے والوں میں سپاہی اصغر، شمعون، مہران اور لانس نائیک امتیاز شامل ہیں۔ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ کوہلو میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکہ افسر سمیت سا ت اہلکار زخمی ہوگئے ۔سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اتوار کو کوہلو کے نواحی علاقے سیکورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم کے قریب آئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا جس میں ایک افسر سمیت سات اہلکار زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔
Load/Hide Comments


